More than 6 million rupees annually will be taxed
Posted By: Ahmed on 11-06-2019 | 18:28:52Category: Political Videos, Newsسالانہ 6لاکھ روپے سے زائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا، حماد اظہر کا بجٹ تقریر میں اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی بجٹ 2019-20 قومی اسمبلیمیں 70کھرب 22 ارب روپے بجٹ پیش کردیا گیا ہے، بجٹ وزیرمملکت حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران حماد اظہر نے بتایا کہ قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 لاکھ روپے اور غیرتنخواہ دار طبقے کے لئے 4 لاکھ کرنے، 6لاکھ سے زائد تنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکس کے
11سلیب بنانے،2ہزار سے زائد سی سی گاڑیوں پر 7.5فیصد ڈیوٹی عائد کرنے،1ہزار سی سی سے زائد گاڑی پر 5 فیصد ٹیکس، ایک ہزار سی سی تک گاڑی پر 2.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا، بجٹ میں قومی ترقیاتی پروگرام کیلئے1800 ارب اورغیر ترقیاتی اخراجات6192 ارب رکھے گئے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے میں کہا کہ ملکی قرضے اورادائیگیاں31 ہزارارب ہوگئے تھے، زرمبادلہ ذخائر 18ارب سے گرتے 10فیصد رہ گئے۔ مالیاتی خسارہ 2200ارب تک پہنچ گیا، تجارتی خسارہ 32ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ تجارتی خسارے میں 4ارب ڈالر کی کمی لائے۔ برآمدات میں کوئی پچھلے پانچ سالوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ بجلی کا گردشی قرضہ 1200ارب تک پہنچ گیا تھا۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں 1300ارب کا خسارہ تھا۔ روپے کی قدرمستحکم رکھنے کیلئے اربوں روپے جھونک دیے گئے۔ ایسا زیادہ دیر نہیں چل سکتا تھا، یوں 2017ء میں روپیہ گرنا شروع ہوا، اور ترقی کا زور ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں برآمدات میں
اضافہ ہوا،اور امپورٹ میں 4ارب ڈالر کمی آئی۔بیرون ملک سے آنیوالے پیسے میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔چین ،سعودی عرب اور یواے ای سے 9.2ارب ڈالر کی امداد ملی، چین سے 313 اشیاء پر ڈیوٹی تجارت ہوگی، میں دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔بجٹکی تیاری میں بیرونی خسارے میں کمی، امپورٹ میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 لاکھ روپے اور غیرتنخواہ دار طبقے کے لئے 4 لاکھ کرنے، 6لاکھ سے زائد تنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکس کے 11سلیب بنانے،2ہزار سے زائد سی سی گاڑیوں پر 7.5فیصد ڈیوٹی عائد کرنے،1ہزار سی سی سے زائد گاڑی پر 5 فیصد ٹیکس، ایک ہزار سی سی تک گاڑی پر 2.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز دی ہے۔