Top Rated Posts ....
Search

Altaf Hussain Ko Hamare Hawaale Karo

Posted By: Joshi on 11-06-2019 | 07:48:21Category: Political Videos, News


الطاف حسین کی پاکستان حوالگی کی گذارش کی گئی ہے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری حکومت پاکستان کی درخواست پر کی گئی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین پر منی لانڈرنگ، نفرت انگیز تقاریر اور عمران فاروق قتل کے

الزامات ہیں۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔ لندن پولیس نے بھی الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر اور پاکستان مخالف تقاریر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار شخص سے متعلق تحقیقات کے لیے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی ایم کیو ایم رہنما نے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر تاحال کوئی بیان دیا۔

Dr. Shahid Masood Tweets
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین پر منی لانڈرنگ،نفرت آمیز تقاریر اور عمران فاروق قتل کے الزامات ھیں
الطاف حسین کی گرفتاری حکومت پاکستان کی درخواست پر کی گئی ھے،اورساتھ ھی ان کی پاکستان حوالگی کی گزارش بھی کی گئی ھے!

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.