Wazir E Azam Imran Khan Ka Altaf Hussain Ki Giraftaari Par
Posted By: Akbar on 11-06-2019 | 07:44:32Category: Political Videos, Newsوزیراعظم عمران خان کا الطاف حسین کی گرفتاری پر ردِ عمل آ گیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔اس دوران ہی انہیں الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے الطاف حسین کی گرفتاری پر کہا ہے کہ پہنچی
وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا ہے،جب کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی گرفتاری سے ہمیں فائدہ ہو گا۔۔خیال رہے ایم کیو ایم کے بانی و قائدالطاف حسین کو آج لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یاڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ الطاف حسین کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔ تاہم ابھی تک ایم کیو ایم کی طرف سے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن قانونی کاروائی سے متعلق غور کر رہی ہے۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سہیل
وڑائچ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اورعمران خان کو جاتا ہے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین سے صرف منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں بلکہ ڈاکٹر فاروق کے قتل سے متعلق بھی سوالات ہونے چاہئیے۔