Top Rated Posts ....
Search

Another threat from India was received

Posted By: Abid on 10-06-2019 | 21:59:15Category: Political Videos, News


ایک گولی کے جواب میں 10 گولیاں ۔۔۔۔ بھارت سے ایک اور دھمکی موصول ہو گئی
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر عوامی مزاج پہنچانے میں غلطی کرگئے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ملکی سالمیت زیادہ عزیز ہے اسلئے ہم نے کشمیر کو ہم سے چھیننے کے دشمنوں کو کرارا جواب دیکر لوگوں کے دل جیت لئے

جنہوں نے ہمیں دیش کی خدمت کا ایک اور موقع فراہم کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے دورہ سے قبل کیرالہ کے ایک مندر میں حاضری دی جس دوران وہاں جمع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کشمیر کو کسی بھی قیمت پر بھارت سے الگ نہیں ہونے دیں گے انہوں نے نے کسی بھی پارٹی یا لیڈر کا نام لئے بغیر کہا کہ کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر عوام کا مزاج جاننے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور اگر یہاں امن و شانتی ہوگی تو بے روزگاری اور تعمیر و ترقی خود بخود ہوگی۔ بھارت کے مرکزی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بارپھر پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سرحدوں پر اس نے گولہ باری کاسلسلہ بند نہیں کیا ،تواس پار سے آنے والی ہرگولی کاجواب دس گولیوں سے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہو گئی ہے اور بھارت اب اس کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی پر نئی دہلی میںایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بنانے کی ہر کوشش کی ہے لیکن پڑوسی ملک اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور سلامتی دستوںکو اس کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سمجھنا چاہئے کہ اس طرح کی کارروائی کو زیادہ دیر تک بر داشت نہیں کیا جائے گا اور یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھارت کی طرف سے ہر کارروائی کی جائے گی ۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.