Top Rated Posts ....
Search

Bail hearing against Asif Zardari

Posted By: Abid on 10-06-2019 | 09:27:28Category: Political Videos, News


آصف زرداری کے خلاف درخواستِ ضمانت کی سماعت سے قبل بکتر بند گاڑی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آج پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک بکتر بند گاڑی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں آصف علی زرداری کا آج سے 20 جون کے درمیان میں گرفتاری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیال رہے

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت میں توسیع کیلئے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے. سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی ضمانت میں توسیع کیلئے پیش ہوں گے. اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر رکھی ہے،اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے. دوسری جانب سابق صدر اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی 14جون کو ہو گی‘جج ارشد ملک کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی تھی. ادھر نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو آج سے 20 جون تک8 عبوری ضمانت کی درخواستوں میں کنفرم ضمانت کرانا ضروری ہے وگرنا ایک کے بعد ایک کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کے امکانات موجود ہیں.آج (10جون) سے 20 جون تک پرمیگا منی لانڈرنگ کیس

اور پارک لین کیس میں ضمانت مسترد ہوئی تو کنفرم گرفتاری ہوگی کیوںکہ ان دونوں کیسز میں نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جبکہ باقی چھ کیسز میں بھی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کا امکان موجود ہے،یوں آصف زرداریکو گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر کیس میں ضمانت کنفرم کرانی پڑے گی، آج میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی جس پر آج ہی فیصلے کا امکان بھی موجود ہے. ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں آج تک توسیع کی گئی تھی جس پر ابھی دلائل شروع نہیں ہو سکے، جعلی بنک اکاﺅنٹس سے متعلقہ ایک اور انکوائری میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل11جون کو ہو گی.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.