Q. How did Zardari leave the court?
Posted By: Akram on 10-06-2019 | 06:27:49Category: Political Videos, Newsسوال ہے زرداری عدالت سے چلے کیسے گئے؟ ہارون الرشید
لاہور(نیوزڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ سوال ہے زرداری عدالت سے چلے کیسے گئے؟ نیب حکام بھی وہاں موجود تھے،انہیں عدالت سے ہی گرفتار ہونا چاہیے تھا۔کیا کوئی اہلکار ایسے ہیں جنہوں نے آصف زرداری کو اشارہ دے دیا کہ فیصلہ ان کیخلاف ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوال اٹھایا کہ
سوال یہ ہے کہ آصف زرداری کیخلاف جب فیصلہ آیا تووہ عدالت سے چلے کیسے گئے؟ انہیں عدالت سے ہی گرفتار ہونا چاہیے تھا۔ کیا کوئی اہلکار ایسے ہیں جنہوں نے آصف زرداری کو اشارہ دے دیا کہ فیصلہ ان کیخلاف ہے، لگتا ہے کہ عدالتوں میں بھی مافیا بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں فیصلے کے وقت نیب حکام اور اہلکار بھی موجود تھے۔ لیکن اس کے باوجود وہ وہاں سے چلے گئے، سمجھ سے باہر ہے۔ واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن کیانی نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور کی مستقل ضمانت مسترد کردی ہے۔ جس کے ساتھ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور فیصلے سے قبل ہی پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوگئے تھے۔ تاہم فیصلے کے بعد نیب ٹیم آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ
پیپلزپارٹی ایک علامتی احتجاج شروع ہوگا۔تحریکیں اپوزیشن کے رویے سے نہیں بلکہ حکومت کی غلطیوں سے چلتی ہیں۔میاں نوازشریف جیل میں ہیں، آصف زرداری بھی جیل میں چلے جائیں گے، لیکن تحریک کا ان سے تعلق نہیں، بلکہ عوام جب تحریک میں شامل ہوگی توملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔مولانافضل الرحمن ہزاروں کا مجمع جمع کرسکتے ہیں۔ لیکن لاکھوں کا مجمع تب ہوگا جب عام عوام پوری طرح حکومت سے بے زارنہیں ہوتے توتحریک کامیاب نہیں ہوگی۔