Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Sakht Pareshaan (Upset)

Posted By: Abid on 10-06-2019 | 04:34:28Category: Political Videos, News


عمران خان سخت پریشان۔۔۔ کن وزراء نے تحریک انصاف کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑے بڑے نام سامنے آگئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ جن وزرا کو وزیراعظم عمران خان نے عہدوں سے ہٹایا ہے ان کے دوسری جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ وہ وزرا

اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی اہم شخصیت جن کا نیب کے حوالے سے ذکر ہو رہا ہے وہ بھی دوسری پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔پیپلز پارٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔ اُن کے پاس یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک اہم وزیر جنہیں اُن کی وزارت سے ہٹا کر دوسری وزارت دی گئی ہے وہ بھی دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آتے ہی مشکلات کا شکار رہی۔وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی اچھی نہ ہونے پر اپنے کئی وزرا کو ہٹا دیا جبکہ کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے گئے۔جس کے بعد وزرا کے مابین بھی کئی اختلافات سامنے آئے۔ حال ہی میں فواد چودھری کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا تھا کہ فواد چودھری کا رابطہ ہوا ہے ، فواد چودھری اس وقت پارٹی کے طریقہ کار سے اس وقت بہت زیادہ ناراض ہیں۔ وہ اس بات سے ناخوش ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سینئیر ترین رہنما سے رابطہ ہوا ہے جن کا نام میں ابھی نہیں لے سکتا۔فواد چودھری نے ان سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ میرا پیغام سینئیر لیڈر شپ تک پہنچایا جائے۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں رہتا ہے اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر جاتا ہے وہ ہی یہ سمجھ سکتا ہے ، جیسے میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر گیا اور صرف پندرہ ماہ میں واپس آگیا تھا یہ ٹھیک ایسے ہی ہے جیسے مچھلی تالاب کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے جیالے پیپلز پارٹی کے علاوہ کہیں اور نہیں رہ سکتے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.