Top Rated Posts ....
Search

American Visa Ab Har Pakistani Khush

Posted By: Kabira on 10-06-2019 | 04:28:56Category: Political Videos, News


پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش پوری۔۔۔ اب ہر پاکستانی کو کتنی مدت کا ویزہ جاری کیا جائے گا؟ امریکہ نے باقاعدہ اعلان کرد یا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی حکومت نے اگرچہ پاکستانی شہریوں کے لیے 5 سال کے ویزے جاری کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کی ہے تو وہیں پاکستان نے امریکی شہریوں کو 5 سال، ایک سے زائد مرتبہ داخلے (ملٹی پل انٹری) ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے. رپورٹ کے مطابق ایک مراسلے میں اسلام آباد میں موجود وزارت



خارجہ نے امریکا میں پاکستانی سفارتی مشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرتے وقت نئی پالیسی پر عمل کرے.وزارت کی جانب سے سب سے پہلے اس تبدیلی کے بارے میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو امریکی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزے کی مدت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا‘مراسلے میں کہا گیا کہ یہ بیان کرنا وزارت خارجہ کا اعزاز ہے کہ حکومت پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کی اپنی پالیسی کے تناظر میں امریکی شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ قیام کے ساتھ 5 سال تک ملٹی پل انٹری ویزا کی اجازت دیتی ہے.واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے طویل عرصے سے پاکستان کی ویزا پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور حال ہی میں اس نے اپنی پالیسی تبدیل کی جب پاکستان نے جواب نہیں دیا. امریکیوں کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو 5 سال، ملٹی پل انٹری ٹوررسٹ اور وزٹ ویزے جاری کیے جاتے تھے جبکہ کچھ کیسز میں پیشہ ور افراد جیسے صحافیوں کو بھی 5 سال کا ملٹی پل ویزے جاری کیے جاتے تھے‘اس کے بدلے میں امریکیوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے شہریوں کو بھی یہی سہولیات فراہم کی جائیں.تاہم اب امریکا زیادہ تر پاکستانیوں کو صرف 3 ماہ کے ویزے جاری کر رہا ہے اور سرکاری ویزوں پر نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں‘واضح رہے کہ اپریل میں امریکا نے پاکستان کو پابندی کا شکار 10 ممالک کی اس فہرست میں شامل کردیا تھا جو ملک بدر اور زائد المعیاد ویزے پر واپس بھیجے گئے افراد کو لینے سے انکار کرتے ہیں‘اس نئی پابندیوں کی وجہ سے وزارت داخلہ کے کچھ حکام کو امریکی ویزے کے حصول میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا.تاہم امریکی ویزا پالیسی میں اس نئی تبدیلی سے قبل پاکستان نے امریکی شہریوں کو 90 روز کا ویزا جاری کرنا شروع کردیا تھا، جس میں اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی جانب سے توسیع کی جاسکتی تھی، ساتھ ہی کچھ کیسز میں 90 روز کے قیام کے ساتھ ایک سال کے ویزے بھی جاری کیے جاتے تھے. ادھر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو بھیجا گیا سفارتی مراسلہ یہ اشارہ کرتا ہے کہ امریکیوں کی جانب سے 5 سالہ ویزا، ملٹی پل انٹری ویزا کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ان کا اعتراض یہ ہے کہ ویزا کی سہولیات عام طور پر دوطرفہ ہوتی ہیں اور جب وہ پاکستانیوں کو 5 سال، ملٹی پل انٹری ویزے جاری کرتے ہیں تو پاکستان کو بھی ان کے شہریوں کے لیے ایسا کرنا چاہیے. دوسری جانب ایک دوسرے کے سفارتی مشن پر تعینات حکام کے لیے دونوں ممالک کی الگ پالیسی ہے، چونکہ اسلام آباد میں کوئی فیملی اسٹیشن نہیں ہے تو امریکیوں کی جانب سے ایک سال کا ویزا جاری کیا جاتا ہے، جو اگر سفارتکار کا قیام طویل ہو تو آسانی سے بڑھ جاتا ہے‘چونکہ امریکا میں پاکستانی سفارتکار عام طور پر 3 سال کی مدت کے لیے تعینات ہوتے ہیں تو انہیں اس پوری مدت کے لیے ہی ویزے جاری کیے جاتے ہیں.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 24 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 21 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.