Pakistan Mein Dushman Keliye Koi Jagah Nahi
Posted By: Akram on 10-06-2019 | 04:16:20Category: Political Videos, Newsملک دشمن عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔۔۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تازہ ترین خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست پر سماعت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست سابق چئیرمین ڈیمو کریٹ پارٹی آف پاکستان فتح یاب خالد نے دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں ایم این ایز ملک دشمن سرگرمیوں میں
ملوث ہیں نا اہل قرار دے دیا جائے،محسن علی داوڑ اور علی وزیر کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دے دیا جائے۔دونوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حلف بھی خلاف ورزی کی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ محسن علی داوڑ اور علی وزیر دونوں کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔دونوں کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔یاد رہے کہ 26مئی کو محسن داوڑ نے علی وزیراور اپنے ساتھیوں کے ہمرہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا جس میں 1فوجی شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے تھے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی پر 3حملہ آور ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے تھے۔سکیورٹی اداروں نےحملہ کرنے پر علی وزیراور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے غیر ملکی میڈیا پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف انٹرویو بھی دیا تھا،بعدازاں سکیورٹی فورسز نے انہیں شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں کمشنر آفس بنوں منتقل کر دیا گیا تھا ۔اس سے پہلے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے۔ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ واضح رہے کہ محسن داوڑ کے خلاف 26 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں فوج کی ایک چوکی پر حملے کا مقدمہ درج ہے اس مقدمے میں محسن داوڑ کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور 7 دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 3 روز قبل رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے، انہیں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاور بھیج دیا تھا۔