Top Rated Posts ....
Search

Asif Zardari Faisla Sunne Keliye Kahan Baith Gaye?

Posted By: Abid on 10-06-2019 | 04:13:52Category: Political Videos, News


’’ اب جو ہوگا وہ ۔۔۔‘‘ میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری فیصلہ سننے کے لیے کہاں بیٹھ گئے؟ ناقابلِ یقین خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی انتظار میں بارایسوسی ایشن کےآفس میں بیٹھ گئے ۔آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ فیصلے سےکیا توقع ہے؟ جس پر زرداری کا کہناتھا کہ’ جو بھی ہوگا،بہتر ہوگا‘۔ایک اور سوال ’ماضی میں آپ کہتے رہے نوازشریف دھوکادیتا ہے‘



پر زرداری نے کہاکہ آپ کوکس نےبھیجا ہے؟ بجٹ کیسا ہو گا؟ اس پر آصف علی زرداری نے کہاکہ ’ ان کو بجٹ بنانا ہی نہیں آتا‘۔ خیال رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت پر توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی،ملزمان آصف زرداری اورفریال تالپور اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں ۔نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی ایف آئی آر میں 29 اکاؤنٹس ٹریس ہوئے،میگا منی لانڈرنگ کیس میں ساڑھے 4 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اے ون انٹرنیشنل ،عمیرایسوسی ایٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن ہوئی،اکاؤنٹس کیساتھ زرداری گروپ اورپارتھینون کمپنیوں کی ٹرانزیکشن ہوئی،یہ 29 میں سے صرف ایک اکاؤنٹ کی تفصیل ہے،دیگر 28 اکاؤنٹس کی تفتیش جاری ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے پاس تفتیش کیلئے ملزم کی گرفتاری کامکمل اختیارہے،نیب نے تمام حقائق کی کھوج لگانی ہے، طلعت اسحاق کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کوملزم کی گرفتاری کا اختیار دیا۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ تمام اختیارات تو ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے غیرمعمولی حالات اورہارڈشپ کاسہارالیاجاسکتاہے،آصف زرداری نے غیرمعمولی حالات اورہارڈ شپ کا سہارانہیں لیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں یہ ضمانت کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن 4سماعتوں



سے4 اعشاریہ 4 بلین کی بات کر رہی ہے، زرداری گروپ کو اس میں سے صرف ڈیڑھ کروڑ روپیہ منتقل ہوا،پراسیکیوشن کے دستاویزات سے تصدیق شدہ ہے کہ اے ون اومنی گروپ کا اکاؤنٹ ہے،میرا اس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اکاوَنٹ کھولنے میں کوئی کردار۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چالان میں یہ الزام ہے کہ زرداری گروپ کو 3کروڑ روپے منتقل ہوئے، یہ رقم بینک سے بینک کو منتقل ہوئی اور اس میں کوئی بات چھپائی نہیں گئی، آصف زرداری کو ایف آئی آر میں ملزم قرار دیا گیا نہ ہی انکا کردار بتایا گیا،آصف زرداری کااکاؤنٹ سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اکاوَنٹ کھولنے میں کوئی کردار۔فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو 2ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا، 2ماہ تک ریفرنس دائر نہیں ہوا اور نہ ہی سپریم کورٹ نے وقت میں توسیع کی، توسیع نہ ہونے کے بعد نیب کی تفتیش کا اختیار ختم ہو جاتا ہے،سابق صدر نے وکیل نے کہاکہ نیب کی تمام کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، نیب نے اس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،اس کیس میں وارنٹ جاری کرنا چیئرمین نیب کا اختیار نہیں ہے۔آصف زرداری دوران سماعت اپنی نشست سے اٹھ کر روسٹرم پر آ گئے،سابق صدراپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کر کے دوبارہ اپنی نشست پر چلے گئے۔فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب ریفرنس منتقل ہو گیا تو تفتیشی رپورٹ بھی اس کے ساتھ منتقل ہوئی،چیئرمین نیب کے پاس اب کوئی اختیار نہیں کہ وہ وارنٹ جاری کریں،ریفرنس جب احتساب عدالت کو منتقل ہو گیا تو چیئرمین نیب کے پاس اختیار نہیں،آئین میں چیئرمین نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی کوئی گنجائش نہیں۔اسلام آبادہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 26 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.