EID Ke Baad Awaam Ko Mili Asal Eidi
Posted By: Joshi on 10-06-2019 | 03:01:00Category: Political Videos, Newsعید توگزرگئی مگرمشیرخزانہ نےعوام کو اصل عیدی اب دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت غیرضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا بلکہ معیشت دوست ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے،غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں
پڑنے دیں گے۔مشیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری سے خرچے بچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خسارہ کم کرنے کے لیے غیر ضروری اخراجات کم کریں گے کیوں کہ ملکی معیشت غیرضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔یاد رہے کہ چند روز قبل معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں لیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب دیا تھا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبر تھی کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پاک فوج کا بڑا فیصلہ، پاک فوج نے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔پاک فوج نے دفاعی اخراجات مؤخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ
چیلنجز کے باوجود آرمی افسران نے تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں کٹوتی کے اقدام کو سراہا ہے۔