Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Actress Ki Shadi Ka Raaz

Posted By: Kabira on 09-06-2019 | 18:14:32Category: Political Videos, News


سب لڑکیاں مجھ سے سیکھو ۔۔۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سے سالوں چھوٹھے لڑکے سے شادی کرنے کا راز بتا دیا
ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس خود سے 11 سال کم عمر امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔دونوں کی شادی دسمبر 2018 میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ہوئی تھی، تاہم ان کی شادی کی خبر آتے ہی اداکارہ کو خود

سے کم عمر شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا تھا۔امریکی و برطانوی میڈیا سمیت بھارتی میڈیا میں بھی پریانکا چوپڑا کی کم عمر شخص سے شادی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شادی اور تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کردی گئی تھیں۔یہاں تک ایک امریکی میگزین نے پریانکا چوپڑا کی خود سے کم عمر شخص سے شادی کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ پر شادی کے ذریعے فائدہ حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ جلد ہی دونوں میں طلاق ہوجائے گی۔خود سے زائد عمر خاتون سے شادی کرنے پر اگرچہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس وضاحت کر چکے تھے کہ وہ کیوں خود سے 11 برس کم عمر خاتون سے شادی کر رہے ہیں؟۔نک جونس کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کی خواتین سمجھدار ہوتی ہیں، انہیں پتہ ہوتا ہے کہ مرد ان سے کیا چاہتے ہیں۔لیکن اب پہلی بار پریانکا چوپڑا نے بھی خود سے کم عمر شخص سے شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔امریکی فیشن میگزین ’ان اسٹائل‘ کو دیے گئے انٹرویو میں 37 سالہ پریانکا چوپڑا نے 26 سالہ نک جونس سے اپنی شادی کو روایات توڑنے کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کے کم عمر ہونے میں کوئی عجب بات نہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ جب کوئی مرد کسی خاتون سے عمر میں بڑا ہوتا تو کوئی سوال نہیں کرتا کہ نوجوان خاتون نے زائد العمر شخص سے کیوں شادی کی ہے؟

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.