Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Siasatdaan Par Hamla - Read Now

Posted By: Abid on 09-06-2019 | 07:25:23Category: Political Videos, News


نامور پاکستانی سیاستدان پر قاتلانہ حملہ ۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
ہنگو (نیوز ڈیسک ) ہنگو میں جے یو آئی ایف کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ایم این اے منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ایف کے

ممبر قومی اسمبلی پر ان کے آبائی علاقے اوچت لوئر کرم میں قاتلانہ حملہ ہوا۔تین نقاب پوش مسلح افراد نے منیر اورکزئی پر فائرنگ کی۔منیر اورکزئی کسی کے انتقال کی تعزیت کرنے کے لیے لوئر کرم گئے تھے جہاں انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو کہ خوش قسمتی سے ناکام رہی۔خیال رہے 2013 ء میں بھی کرم کے علاقے میں ہی منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکہ ہوا تھاجس میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔وسطی کرم کے علاقے سیواگ میں واقع ایک مدرسے میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا،زخمیوں میں قومی اسمبلی کے امیدوار بھی شامل تھے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کے قافلے کو بنوں کے قریبی علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ انتخابی مہم کیلئے جا رہے تھے۔ دہشتگردوں کی جانب سے ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔یاد رہے کہ اکرم خان درانی کو انتخابی مہم کے دوران دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ پہلی بار ان پر 13 جولائی کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد

کے ذریعے بنوں کے نواحی علاقے ہوید میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس بم دھماکے میں 4 افراد شہید اور 39 زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.