Top Rated Posts ....
Search

Bharti Fauji (Indian Army Man) Huwa Halaak

Posted By: Joshi on 09-06-2019 | 03:02:13Category: Political Videos, News


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا اہلکار سرکاری رائفل سے گولی چل جانے پر ہلاک
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور اہلکار اپنی سرکاری رائفل کو صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع گندربال کے علاقے سفاپورہ میں واقع بھارتی فوج ہیڈکوارٹر میں تعینات ترن کمار اپنی سرکاری رائفل کو صاف کر رہا تھا کہ غلطی سے گولی چل جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی سپاہی کو ساتھیوں نے ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سپاہی ترن کمار نے دم توڑ دیا۔ سپاہی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکاروں کی خود کشی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکاروں کے خودکشی کرنے اور آپس کے جھگڑوں میں ہلاک ہونے کے واقعات عام ہیں، بھارتی وزارت دفاع نے بھی 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 429 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.