Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Sharif has a fear of giving emergency medicines - Maryam Nawaz

Posted By: Joshi on 08-06-2019 | 18:29:35Category: Political Videos, News


نوازشریف کو ایمرجنسی ادویات دینے سے فالج کا خدشہ ہے، مریم نواز شریف
لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی آئی سی کے ڈاکٹرز کے ادویات سے میاں نواز شریف کا بلڈ پریشز ایک دم کم ہو جاتا ہے،میاں نواز شریف کو 24 گھنٹے علاج کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا جیل میں علاج نہیں ہو سکتا ان کو فوری علاج کی

ضرورت ہے۔ نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں اور مزید ایمرجنسی ادویات سے انہیں فالج بھی ہوسکتا ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ مزید ادویات دینے سے پہلے میاں نواز شریف کی 24 گھنٹے کی نگرانی ضروری ہے اور ان کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جیل میں ممکن نہیں ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ادویات سے ان کا بلڈ پریشر گر سکتا ہے اور ایمرجنسی ادویات سے انہیں اسٹروک بھی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں، نواز شریف کے تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی فوری طور پر ہونی چاہیے۔ آج سابق وزیراعظم نواز شریفسے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز نے ملاقات کی۔ جس میں انہیں عید کی مبارکباد دی گئی جب کہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں کیپٹن ریٹائڑد صفدر اور راحیل منیر بھی موجود تھے۔مریم نوازکوٹ لکپت جیل پہنچیں تو ان کارکنان نے ان کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔ نواز شریف

کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور دیگر فیملی ممبر بھی نواز شریف سے ملے۔ مریم نواز کھانا،کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء لے کر پہنچیں۔مریم نواز کی نواز شریفسے ملاقات قریباََ آدھا گھنٹا جاری رہی۔خیال رہے عید پر نواز شریف کی اہل خانہ سے ملاقات نہیں ہو سکتی تھی جس پر ن لیگ نے تنقید بھی کی۔ اسی معاملے پر گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس سیاست کرنے کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ کوئی ایشو نہیں بچا اور اب مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی آئی سی کے ڈاکٹرز کے ادویات سے میاں نواز شریف کا بلڈ پریشز ایک دم کم ہو جاتا ہے،میاں نواز شریف کو 24 گھنٹے علاج کی ضرورت ہے ورنہ انہیں فالج کا خطرہ ہے۔

Tweet
MNS’s personal physicians are of the view that emergency medicines prescribed by PIC drs can cause sudden drop in BP & stroke as he is already on max dose. Adding sublinguals must not be done without 24/7 monitoring which is not possible in jail. ECG & fresh labs must be done.
Dr. Tweet
Consulted former PM #NawazSharif. He’s having uncontrolled high blood pressure for which requires further work-up, labs & ECG. PIC advised sublingual meds fearing hypertensive emergency, better to be avoided in unsupervised Jail environment.
Ideally he needs specialized care!

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.