Rana And Ashiq Awan The war was intensified
Posted By: Akram on 08-06-2019 | 07:23:52Category: Political Videos, Newsرانا ثناء اللہ اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رانا ثناءاللہ کو2ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ، نوٹس میں وارننگ دی گئی ہے کہ رانا ثناء اللہ جھوٹی خبروں پر معافی مانگیں اور چودہ روز میں ہرجانہ ادا کریں۔ ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر
فردوس عاشق اعوان نے وکلاء کی جانب سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو 2ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔لیگل نوٹس 26 مئی کو معاون خصوصی اطلاعات کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر بجھوایا گیا ہے، نوٹس میں موقف اختیار کیا گیاکہ فردوس عاشق اعوان دنیا بھر میں ایک قابل اور ایماندار سیاستدان کے طور پر جانی جاتی ہیں،وہ دس سال تک قومی اسمبلی اور پانچ مختلف وزارتوں میں وزیر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔نوٹس میں کہاگیا کہ اس وقت بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات اہم ذمہ داریاں ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی تقریبا 20 سالہ عوامی خدمات ہیں۔نوٹس میں کہاگیاکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تعلق ایک انتہائی معزز گھرانے سے ہے، رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں ہماری موکلہ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے،جھوٹے الزامات کی وجہ سے ہماری موکلہ کی دل آزاری شہرت کو نقصان اورساکھ مجروح ہوئی ہے۔لیگل نوٹس کے ذریعے رانا ثناءاللہ کو مطلع کیا جاتاہے کہ ان الزامات کی تردید کریں اور معافی مانگیں۔وکلاء نے کہاکہ تردید اور معافی کو اسی انداز میں نشر اور شائع کروایا جائے،
جس طرح سے جھوٹے الزامات کو نشر اور شائع کیا گیا۔ رانا ثناءاللہ معافی کیساتھ 2 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں، جھوٹی خبر پر معافی، اس کی تردید اور ہرجانہ 14 دن کے اندر ادا کیا جائے۔وکلا ءکے مطابق اگر یہ دونوں اقدام نہ کیے گئے تو ڈیفامیشن ایکٹ 2002 کی شق 8 کے تحت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاءقانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔