Top Rated Posts ....
Search

Listen to Chief Minister and Shaukat Yusufzai! Religion is not subject to the Constitution

Posted By: Akram on 06-06-2019 | 07:20:33Category: Political Videos, News


وزیراعلیٰ اورشوکت یوسفزئی سن لیں! دین آئین کے تابع نہیں، مفتی منیب الرحمان
کراچی(نیوزڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے محاذآرائی نہیں چاہتے،حکومت دینی معاملات میں معاونت کرے،وفاق اورصوبے میں الگ الگ عید منانے پر حیرت ہے،18ویں ترمیم ہو، یا 28ویں ہو، یہ شریعت کے تابع ہیں، شریعت ان کے تابع نہیں،وفاق اورصوبے میں حکمران جماعت کی الگ الگ

عید منانے پر حیرت ہے،پاکستان کی سب سے بڑی دینی قوت دینی مدارس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل بدھ کویکم شوال المکرم ہے،اور عید الفطر منائی جائے گی، ملک بھرمیں رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند دیکھنے کی شہادتیں پیش کیں، جس کی روشنی میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہواہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں علماء مشائخ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اسی طرح صوبائی سطحوں اور ڈویژن کی سطحوں پر بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوئے۔اجلاس میں چاند دیکھنے کی شہادتوں کو اکٹھا کیا گیا۔منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر سے موصو ل ہونے والی شہادتوں سے چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ جب تک چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوجاتیں اجلاس جاری رہے گا۔چاند دیکھنے کا حتمی فیصلہ اتفاق رائے سے کریں گے۔ مفتی

منیب الرحمان نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل عید الفطر منائی جائے گی،ملک بھرکے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں۔ جس کی روشنی میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے محاذآرائی نہیں چاہتے،حکومت دینی معاملات میں معاونت کرے،وفاق اورصوبے میں الگ الگ عید منانے پر حیرت ہے،18ویں ترمیم ہو، یا 28ویں ہو، یہ شریعت کے تابع ہیں، شریعت ان کے تابع نہیں،وفاق اورصوبے میں حکمران جماعت کی الگ الگ عید منانے پر حیرت ہے، وزیراعلیٰ اورشوکت یوسفزئی سن لیں! دین آئین کے تابع نہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی دینی قوت دینی مدارس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک میں کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوئی جس میں علماء شریک نہیں ہوئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.