Top Rated Posts ....
Search

The Pakistani actress could not do any work

Posted By: Ahmed on 05-06-2019 | 18:20:04Category: Political Videos, News


جو کام کوئی نہ کر سکا وہ پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کر دکھایا
لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نو مولود بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔اداکارہ ندا یاسر ،جویریہ عباسی ،ثناء ،فرزانہ تھیم ،صاحبہ ، جویریہ سعود ،ماریہ واسطی نے اس حوالے سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے آٹھ نو مولود بچو ں کی ہلاکت دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ اس حوالے سےمکمل تحقیقات کرنے کے بعد غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے ۔ اداکارائوں نے کہا کہ جن مائوں کی گود اجڑ گئی ہے ان کے دکھ کو کوئی اور محسوس نہیں کر سکتا اس لئے انہیں انصاف ملنا چاہیے ۔عوام ہسپتالوں میں صحتیابی کیلئے آتے ہیں لیکن جب سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے کسی کے پیارے کی جان چلی جائے تو وہ اس دکھ کو ساری زندگی نہیں بھلا سکتا ۔ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان نے مرکزی رویت ہلال کی چیئرمین شپ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دینے کی تجویز پر حکومت ہی ان کے ہاتھوں میں سونپنے کا مشورہ دیدیا۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کی جانب سے مفتی منیب الرحمان کو آرام دینے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنانے کا مشورہ دینے کے جواب میں مفتی منیب نے کہا ہے کہ حکومت ہی مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں دے دیں، تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں گے بلکہ پشاور بی آر ٹی بھی حوالے کر دیں،

شاید جلدی مکمل ہو جائے۔خیال رہے کہ شوکت یوسفزئی نے ذاتی رائے دیتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کی چیئرمین شپ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دینے کی تجویز دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ مفتی منیب کو اب آرام دیدیا جائے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.