Top Rated Posts ....
Search

NAB is a neutral institution, Chairman NAB

Posted By: Akram on 03-06-2019 | 09:32:48Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ایک غیرجانبدارادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کیخلاف بڑے ناموں پر کبھی ہاتھ نہیں ڈالا گیااور ان اب بڑے ناموں پرہاتھ نہ ڈالنے کی وجہ سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کی توجہ اس وقت میگاکرپشن کیخلاف ہے، اس عمل سے نچلے درجے کی کرپشن میں بھی کمی ہوگی،جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے مزید کہا کہ کاروباری برادری اورسرمایہ کاروں کوخوف کاتاثرہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف وخطر مثبت کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈز میں کرپشن کے خلاف ہے۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنے والوں کیخلاف نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنیوالوں کونیب سے شکایت نہیں ہوگی۔ دوسری طرف نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو شوگر مل فروخت کا معاملہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ پنے بیانات نیب میں ریکارڈ کروا چکے ہیں جبکہ اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے بھی نیب تفتیش مکمل کی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد مراد علی

شاہ اور قائم علی شاہ کی گرفتاری کا امکان ہے اس کے علاوہ اومنی گروپ کے عہدیداروں کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے انکوائری کوانوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.