Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan asked four MNES to be silent

Posted By: Abid on 03-06-2019 | 02:26:55Category: Political Videos, News


عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا چار ایم این ایز کو ٹیلی فون گیا، جس میں عمران خان نے ان چار اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ ذرا کم بولیں آگے بجٹ آ رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے تین مزید ایم این ایز بھی یہ بیان دینے لگے

تھے کہ غیر منتخب لوگوں میں مشاورت کی جارہی ہے۔ اس میں ایک فیصل آباد کے ایم این اے بھی شامل ہیں ، اگر کسی کو تردید کرنے کا شوق ہے تو ضرور کیجئے گا۔ میں اُن کو اُن کا موبائل نمبر اور تمام تر گفتگو بتا دوں گا۔ خان صاحب کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ ماضی میں فاروق بندیال نامی شخص پاکستان تحریک انصاف میں آئے تو میڈیا نے شور کیا جس کے بعد ان کو واپس بھیجنا پڑا۔ اس سارے معاملے پر شور کی وجہ یہ تھی کہ ہم عمران خان کو بہتر سمھجھتے ہیں۔ آج بھی اگر دیکھا جائے تو کوئی عمران خان پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کر سکتا۔ لیکن ان کی بد قسمتی یہ ہے کہ ان کے ساتھ جو ٹیم ہے اس کی وجہ سے انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں منتخب اور غیر منتخب افراد کی سرد جنگ سے متعلق دو روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی بیان دیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں منتخب اور غیر منتخب لوگوں کی سرد جنگ ہے۔ وزارتیں غیر منتخب لوگوں کی وجہ سے تبدیل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں

ہیں۔ اہم فیصلے ہو جاتے ہیں ، پتہ ہی نہیں چلتا۔ ابھی تک میری نظر میں ہماری کافی سیاسی کمزوریاں رہی ہیں۔ ہمیں اپنی فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے غیر منتخب لوگوں کی حکومتی معاملات میں مداخلت پر کہا کہ کیا اب ہم پارٹی ان کے حوالے کر دیں جو کونسلر بھی نہیں رہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.