Whoever fingered the finger on Iran
Posted By: Abid on 02-06-2019 | 07:46:31Category: Political Videos, Newsایران پر جس نے بھی انگلی اٹھائی اسے ۔۔۔ لبنان سے حزب اللہ نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دینے والا اعلان کر دیا
بیروت (ویب ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے وارننگ دی ہے کہ ایران پر حملے کی قیمت امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو چکانی ہو گی۔ جنگ کی صورت میں تل ابیب پہلا نشانہ ہو گا اور جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ یہ بات انہوں نے
ٹی وی پر خطاب میں کی۔حزب اللہ کے سربراہ نے امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کر دیا، حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں ایران کیخلاف کوئی بھی جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی فوجیوں اور مفادات کو مٹا دیا جائے گا، حسن نصراللہ کا خطاب بیروت میں ہزاروں افراد نے سنا۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور مفاہمتی عمل کی کام یابی کے لیے کاوشیں تیز کر دی گئی ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے۔افغان مفاہمتی عمل کی کام یابی کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، امریکی حکام ان کی ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے کرانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ذرایع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کی تا حال وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات طے نہیں ہے، تاہم وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات طے کرانے کے لیے امریکی حکام سرگرم ہو گئے ہیں۔زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ میں پاک امریکا دو طرفہ مشاورتی اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب کھوکھر کر رہے ہیں، جب کہ امریکی وفد کی سربراہی نمائندہ خصوصی امریکا کر رہے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا