Time is not a bit - Second time prime minister of Modi
Posted By: Akbar on 02-06-2019 | 07:44:26Category: Political Videos, Newsوقت ایک سا نہیں رہتا ۔۔ نریندرمودی کے دوسری بار وزیراعظم بنتے ہی امریکہ نے بھارت کو نا قابل یقین سرپرائز دے دیا
نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکہ نے بھارت کا تجارتی ترجیحی پروگرام معطل کردیاہے۔ صدرٹرمپ نے بھارت کو جی ایس پی ملک کے درجے کےخاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیاہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کے حوالے سے جی ایس پی معطلی پرعملدرآمد
کا اطلاق 5جون سے ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 24 نومبر 1975 میں جی ایس پی کا درجہ دیا گیا تھا۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت اب اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی اور یکساں مواقع فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کرانے میں ناکام ہوا ہے۔امریکی صدر نے 4مارچ کو کانگریس کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔دوسری طرف بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے باوجود بھارت امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات جاری رکھے گا۔بدقسمتی ہے کہ اہم امریکی درخواستوں کو حل کرنے کی کوششوں کو قبول نہیں کیا گیا تھا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ امریکہ اور دوسرے ممالک کی طرح ان معاملات پر اپنا قومی مفاد سب سے پہلے رکھے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔بھارت کے حکام کے مطابق تعلقات دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند انداز میں آگے بڑھنے چاہیئں، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی لوک سبھا میں پارلیمانی لیڈر کے لیے سونیا گاندھی کو منتخب کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس نے لوک سبھا کے لیے پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کرلیا ہے تاہم اس بار پارٹی سربراہ راہول گاندھی کے انکار پر ان کی والدہ اور کانگریس کے انتخابی اتحاد یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو منتخب کیا گیا ہے۔راہول گاندھی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی