Top Rated Posts ....
Search

If India expires the ban on the use of air boundaries for Pakistan

Posted By: Joshi on 02-06-2019 | 07:37:45Category: Political Videos, News


اگر بھارت پاکستان کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی ختم کر دے تو پاکستان بھی بھارت کیلئے فضائی حدود کھول دے گا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز اشارہ دیاگیا ہے کہ بھارت کی جانب سے تمام ایئر لائنز پر بھارتی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی ختم کیے جانے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھی فضائی حدود سے پابندی ختم کیے جانے کا امکان ہے ۔ بھارتی ایئر فورس نے جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہا کہ بھارت کی جانب سے تمام

فضائی روٹس پر لگائی جانے والی عارضی پابندیوں ک ختم کیا جارہاہے۔ اس اعلان کے حوالے سے پاکستانی حکام کا کہناہے کہ اگر بھارت پاکستانی فلائٹس سے پابندی اٹھا لے تو پاکستان بھی ممکنہ طورپر ایسا ہی اقدام کرے گا۔ پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تاحال اس معاملے سے آگاہ کیاجانا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نے ابھی صرف بھارت کے اس فیصلے کے بارے میں میڈیا کے ذریعے سناہے تاہم اگر بھارت پاکستانی ایئر لائنز سے فضائی حدود کے استعمال کی پابندی ختم کرتاہے تو پاکستان بھی جواب میں ایسا ہی کرے گا۔ یاد رہے کہ14فروری2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس پرحملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس کا الزام مودی سرکار اور بھارتی میڈیا نےپاکستان پر لگایا تھا اور پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ وہ بدلہ لیں گے، پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے غرور میں دھت ہو کر پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں فضائی حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا تو بھارت

بالاکوٹ کے جنگلوں پر بم پھینک کر بھاگ گیا اسکے اگلے ہی روز 27فروری کو پاکستان فضائیہ نے آپریشن کرتے ہوئے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں سے ایک کا پائلٹ پاک فوج نے گرفتار کر لیا جسے بعد میں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.