Top Rated Posts ....
Search

Meet Queen Elizabeth wearing Sarfraz Ahmed's shirt shirt

Posted By: Ahmed on 01-06-2019 | 12:25:50Category: Political Videos, News


سرفراز احمد کی شلوار قمیض پہنے ملکہ الزبتھ سے ملاقات۔۔۔ بھارتی اداکارہ ’گوہر خان‘ بھی پاکستانی کپتان کی دیوانی ہوگئی
ممبئی(نیوز ڈیسک) پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے ورلڈ کپ سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوران شلوار قمیض پہننے پر جہاں سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی جارہی ہے وہیں بھارت میں بھی اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے پر انہیں سراہا جارہا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے 29مئی کو شاہی محل میں ملکہ الزبتھ سے

ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں باقی کپتانوں نے تو روایتی سوٹ پہنے ہوئے تھے تاہم قومی کپتان سرفراز احمد نے سفید شلوار قمیض اورسبز کوٹ پہن کر ملکہ سے ملاقات کی، سرفراز کے اس انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے تاہم کینیڈین صحافی طارق فتح نے اپنی چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفراز کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔طارق فتح کی بے مقصد تنقید پرجہاں پاکستانیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا وہیں بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان بھی قومی کپتان کی حمایت میں بول پڑیں اور طارق فتح کو کھری کھری سنادیں۔گوہر خان نے اپنے ٹوئیٹ میں سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ”سرفرازیہاں اپنی ثقافت کی نمائندگی کررہے ہیں، اور اس لباس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں، ہر انسان کووقار اور فخر کے ساتھ اپنی مرضی کالباس پہننے کا حق ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے، شاید آپ کو اپنی شناخت کا مسئلہ ہے“۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 35 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.