Top Rated Posts ....
Search

Meeting with Priyanka Chopra Magna Margaret

Posted By: Akbar on 01-06-2019 | 08:48:51Category: Political Videos, News


پریانکا چوپڑا کی میگھن مارگل سے ملاقات۔۔۔ نومولود برطانوی شہزادے کو کیا تحفہ دیا؟ خود ہی بتا دیا
لاہور( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کے میگھن کے بیٹے کو تحفے دینے کی خبرغلط نکلی، اداکارہ نے میگھن سے ملاقات کی تردید کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی تھیں کہ پریانکا نے اپنے شوہر کے ساتھ میگھن سے ملاقات کی ہے اور ان کے حال

ہی میں پیدا ہونے والے بیٹے کو تحائف پیش کئے ہیں تاہم پریانکا نے اس بات کی تردید کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ تحائف دینے کے لئے یہ آئیڈیا اچھا ہے مگر میری میگھن سے ملاقات غلط خبر ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت ٹاؤن (انگلینڈ) میں اپنے کام میں مصروف ہیں، مجھے امید ہے جس ذریعے سے بھی یہ خبر پھیلی ہے، اس کو چیک کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا نے برطانوی ویب سائٹ ’ دی سن‘ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی سن کی جانب سے میگھن اور پریانکا کی ملاقات کی یہ خبر سامنے آئی تھی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل خبر آئی تھی کہ بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اپنی سہیلی اور برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن کے نو مولود بیٹےآرچی کیلئے تحفہ لائیں۔پریانکا اور ان کے شوہرنک جونس نے میگھن مارکل سے ملاقات کی ہے جس میں ان کوننھے مہمان کی آمد پرمبارکباد اورتحائف پیش کئے ہیں۔پریانکا نے آرچی کو مشہور ترین برانڈ ’’ ٹفنی اینڈ کو‘‘ کا تحفہ پیش کیا۔یاد رہےپریانکاچوپڑا اور میگھن 2016 سے ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور اُنکی دوستی امریکا کے ٹی وی شو ’’کوانٹیکواینڈ سوٹس‘‘ میں کام کے دوران ہوئی ۔پریانکا چوپڑا نے آرچی کی پیدائش کے موقع پر بھی میگھن مارکل اور پرنس ہیری کو انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی تھی۔بھارتی اداکارہ نے میگھن کی گزشتہ سال 19 مئی کو ونڈسر پیلیس میں شہزادہ ہیری سے ہونے والی شادی میں بھی شرکت کی تھی تاہم گزشتہ برس میگھن حاملہ ہونے کے باعث سفر نہ کر سکنے کی صورت میں پریانکا کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 35 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.