Top Rated Posts ....
Search

America's strongest shock to America

Posted By: Akram on 01-06-2019 | 08:47:09Category: Political Videos, News


امریکا کا بھارت کو زبردست جھٹکا ۔۔۔ اہم ترین معاہدے کو ختم کر دیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا نے بھارت کیساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا،فیصلے کا اطلاق 5جون سے ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کودیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیاہے،فیصلے کا اطلاق 5 جون سے ہوگا،بھارت کے جی ایس پی

درجے ختم کرنے کااعلان امریکی صدرٹرمپ نے کیا،امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت امریکاکواپنی منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے کا یقین دلانے میں ناکام ہوا۔ دوسری جانب امریکی صدرنے 2020 کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا اعلان کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ 18 جون کو ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈ میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرنے 2020 کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا اعلان کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ 18 جون کو ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈ میں ریلی سے خطاب کریں گے،ریلی میں ٹرمپ کے ہمراہ اہلیہ ملانیاٹرمپ اورنائب صدر مائک پنس شرکت کریں گے، امریکی صدرنے ٹویٹ کے ذریعے سب کوریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.