Top Rated Posts ....
Search

Unique news from the medical sector: In the 28th week instead of 43 weeks, the number of apples weighed was born?

Posted By: Joshi on 01-06-2019 | 08:43:10Category: Political Videos, News


میڈیکل کے شعبے سے انوکھی خبر : 43 ہفتوں کی بجائے 28 ویں ہفتے میں سیب کے وزن جتنی بچی پیدا ہو گئی ؟ پھر کیا معجزہ پیش آیا ؟ ناقابل یقین خبر
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کہ ایک ہسپتال میں محض 245 گرام وزن کے ساتھ وقت سے پہلے پیدا ہونے والی ایک بچی زندگی کی جنگ جیتنے کے بعد گھر چلی گئی۔ ’سیبی‘ نامی اس ننھی بچی کا وزن اتنا ہی تھا جتنا کہ ایک سیب کا ہوتا ہے اور وہ دسمبر 2018 میں حمل



کے 23ویں ہفتے اور تین دن بعد ہی پیدا ہو گئیں۔ کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں زندگی کی جنگ لڑتی اس بچی کو شارپ میری بریچ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر نے سیبی کے والدین کو بتایا تھا کہ وہ شاید محض چند گھنٹے ہی زندہ رہ پائیں گی۔ لیکن پانچ ماہ بعد انھیں جب ہسپتال سے فارغ کیا گیا تو تمام تر توقعات کے برعکس ان کا وزن 2.5 کلو ہو چکا تھا۔ سیبی کی دیکھ بھال کرنے والی ایک نرس کا کہنا تھا اس بچی کی بحالی اور ہسپتال سے جانے تک کا مرحلہ ایک معجزہ ہے۔ سیبی وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں میں زندہ رہ جانے والی اب تک کی سب سے چھوٹی بچی ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جرمنی کی ایک بچی کا تھا جو 2015 میں پیدائش کے وقت 252 گرام کی تھی۔ رواں برس جاپان میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا وزن 268 گرام تھا۔ اور اسے اب تک وقت سے پہلے پیدا ہو کر زندہ بچ جانے والا بچہ قرار دیا جا رہا تھا۔ سیبی کی ماں نے انہیں مقرر وقت سے تین ماہ قبل ہی ایک ہنگامی سی سیکشن کے ذریعے جنم دیا۔ ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سیبی کی ماں نے کہا ’یہ میری زندگی کا خوف ناک ترین دن تھا۔‘ ’میں ان سے کہتی جا رہی تھی کہ وہ نہیں بچے گی۔ میرے صرف 23 ہفتے ہوئے ہیں۔‘ وہ وقت سے اتنا پہلے پیدا ہو گئیں کہ ڈاکٹروں نے انہیں ’مائیکرو پریمی‘ قرار دیا جو 28 ہفتوں سے بھی پہلے پیدا ہو گئیں۔ ہسپتال کے مطابق بچے عموماً 42 ویں ہفتے میں پیدا ہوتے ہیں۔ ہسپتال کے مطابق وہ اتنی چھوٹی تھیں کہ طبی عملے کی ہتھیلی پر پوری آ رہی تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیبی کی بقا اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ پیدائش کے وقت انہیں کوئی پیچیدگیاں درپیش نہیں تھیں۔ ہسپتال کے مطابق سیبی کو وقت سے پہلے پیدا ہونے والی بچوں کو پیش آنے والے طبی مسائل میں سے کسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جیسے کہ دماغ میں خون کا رسنا یا پھیپھڑوں اور دل کے مسائل۔‘(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 35 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.