Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan's visit was successful again

Posted By: Akram on 01-06-2019 | 08:41:32Category: Political Videos, News


عمران خان کا دورہ ایک بار پھر کامیاب۔۔۔ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان کر دیا
ریاض(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیشنل ویزہ کے حامل افراد کو ہر سال اپنے اہل خانہ کے لیے عمرے کے5 مفت ویزے نکلوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ



سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو واپس بلایا جانے لگاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ویزہ رکھنے والوں کے مسائل پر بات کی تھی اور اب بیرون ملک کام کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کواس حوالے سے خوشخبری سنادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیشہ وار نہ کام کرنے والے وہ افراد جنہیں کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے بے دخل کردیا گیا تھاانہیں واپس بلایا جارہا ہے۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیشنل ویزہ کے حامل افراد کو ہر سال اپنے اہل خانہ کے لیے عمرے کے 5مفت ویزے نکلوانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ6ماہ میں عودی عرب سے بے دخل ہونے والے پروفیشنل ویزاہولڈرزکوواپس بلایاجارہاہے۔بے دخل ہونے والے اپاکستانیوں کو عید کے بعد ان کی واپسی کا عمل شروع ہوجائیگا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3روزہ دورے پر سعودی عرب کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور پھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل لگانا درست نہیں ہے اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے دنیا میں مختلف ممالک میں حضرت محمدﷺ کی ذات کی توہین کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے کا بھی کہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.