Top Rated Posts ....
Search

Punjab police demanded Rs 35 billion in budget

Posted By: Joshi on 01-06-2019 | 06:07:38Category: Political Videos, News


پنجاب پولیس نے بجٹ میں 35ارب روپے اضافی مانگ لیے
پولیسنگ کروانی ہے تو خرچہ بھی ہو گا،خرچے کی یہ ڈیمانڈ پنجاب پولیس کی طرف سے سامنے آئی ہے ۔ پنجاب پولیس نے حکومت سےآئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔پنجاب پولیس کی طرف سے مالی سال 2019-2020کے لیے اضافی بجٹ کی فرمائش سامنے آئی ہے۔نئے مالی سال کے لئے پنجاب پولیس کی جانب سے

ایک سو ستائیس ارب روپے کے بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 35 ارب روپے زیادہ ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے 127ارب روپے ڈیمانڈ کرنے والی پنجاب پولیس کو گزشتہ سال بانوے ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے بجٹ کا 80 فیصد حصہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں کے لیئے مختص ہوتا ہے، بیس فیصد بجٹ کو آپریشنل امور کے لیئے مختص کیا جاتا ہے۔یاد رہے چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمی کےحکومتی فیصلے کے بعد متعدد منصوبوں پرکٹ لگایا جارہا ہے۔اگلے مالی سال کے لیے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو صرف پانچ سے 6 ارب روپےکا ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی تحویز دی گئی ہے۔گزشتہ سال پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 15 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.