Top Rated Posts ....
Search

Minister of Agriculture, Zartaj Gul, University Professor sister was deployed in the company

Posted By: Abid on 01-06-2019 | 06:02:02Category: Political Videos, News


وزیرموسمیات زرتاج گل کی یونیورسٹی پروفیسر بہن کو نیکٹا میں تعینات کر دیا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل کاؤنٹر ٹیررسٹ اتھارٹی کا محکمہ2008میں وزارتِ داخلہ کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اب اسے بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ ا نسدادِ دہشت گردی کے ادارے میں ایسے لوگوں کو اعلیٰ منصبوں سے نوازا جارہا ہے جنہیں کاؤنٹر ٹیررم کا کچھ پتا نہیں ہے۔ سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ

نیشنل کاؤنٹر ٹیررسٹ اتھارٹی میں لایا جا رہا ہے اور انہیں ڈائریکٹر جیسی پوسٹوں سے نوازا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کر دیا گیا ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررسٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رسورس سید محمد راشد قادری گیلانی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی کی یسوسی ایٹ پروفیسر شبنم گل کو محکمہ انسدادِ دہشت گردی میں ڈائریکٹربنائے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت موروثی سیاست کے ہمیشہ سے خلاف رہی ہے اور ن لیگ پر اقرباء پروری کا الزام لگاتی رہی ہے۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اپنے رشتہ داروں کو ناجائز طریقے سے نوازا اور اب خود پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کی وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں

گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شبنم گل انٹرنیشنل رلیشنز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور ان کا دہشتگردی کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے اور نہ ہی عالمی تعلقاتِ عامہ کا نسدادِ دہشت گردی محکمے سے کوئی تعلق ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شبنم گل کو 3سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررسٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.