Top Rated Posts ....
Search

11 killed in firing inside the government building in the US

Posted By: Abid on 01-06-2019 | 00:50:53Category: Political Videos, News


امریکا میں سرکاری عمارت کے اندر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیویارک: امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے سرکاری عمارت میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے ساحلی شہر ورجینیا بیچ میں واقع عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کی عمارت میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی حکام نے واقعے میں 11 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، فائرنگ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم اس حوالے سے یہی بتایا جارہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے شہر کے سرکاری تعمیرات کے محکمے کا ملازم رہ چکا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.