Top Rated Posts ....
Search

The population of the population has recorded the world's longest Quran by establishing a world record

Posted By: Abid on 01-06-2019 | 00:37:29Category: Political Videos, News


فیصل آباد کے شہری نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، جانتے ہیں لمبائی اور کل وزن کتنا ہے؟
فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ شہری نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد 3125 فٹ لمبا قرآن پاک لکھا۔ فیصل آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی پیر امتیاز حیدر نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد تین ہزار 125 فٹ لمبا دنیا کا طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تحریر کیا ہے۔کتاب الہی کو لکھنے کیلئے 4 مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ قرآن کریم کو محفوظ رکھنے کیلئے لوہے اسے کے رولر پر فولڈ

کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا وزن 150کلو گرام ہے جس کو ڈسٹرکٹ بار میں زیارت کیلئے رکھا گیا جہاں دیکھنے کے لئے شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔پیر امتیاز حیدر کہتے ہیں قرآن پاک کو لکھنے کا مقصد ناصرف وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو بھی اللہ کے کلام پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک کی تیاری سے انہیں روحانی تسکین بھی حاصل ہوتی ہے۔اس سے قبل 51 فٹ لمبا قرآن پاک تیار کر کے پیر امتیاز حیدر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور پرامید ہیں کہ عالمی ریکارڈ کی کتاب اس طویل ترین قرآن کریم کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی سعادت بھی حاصل کرے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.