Top Rated Posts ....
Search

OGRA declined by Rs 15 per kg in LPG price, notification issued

Posted By: Akbar on 01-06-2019 | 00:35:56Category: Political Videos, News


اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 181روپے کمی ہو گئی ہے جبکہ کمرشل

سلنڈر 700روپے سستا ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمت کا تعین جون کے مہینے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اس قیمت کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔ دوسری جانب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھیج دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جس کے پٹرولکی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو جائے گی۔ مٹی کا تل ایک روپیہ 69 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ، مٹی کے تیل کی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش پیش کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہونے والی سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کل فیصلہ

کرے گی۔ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئل اینڈ گیسریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ اوگرا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں اندازوں پر مبنی ہیں اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمری ابھی تک تیار نہیں کی البتہ بعد یہ سمری حکومت کو بھیج دی گئی اور اب اوگرا نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے اور ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے 40پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 181روپے کمی ہو گئی ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 700روپے سستا ہو گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 35 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.