Top Rated Posts ....
Search

The enemy was sold by Brigadier (R) Raja Rizwan

Posted By: Ahmed on 01-06-2019 | 00:35:06Category: Political Videos, News


برگیڈئر (ر)راجہ رضوان کی جانب سے دشمن کو بیچے گئے رازوں کا پاکستان کو کیانقصان ہوا اہم خبر سامنے آگئی
راولپنڈی: روزنامہ پاکستان کے ماطبق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ملک سے غداری کرنے والے بریگیڈیئر(ر) راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کردی گئی ہے جبکہ لیفٹینٹ (ر) جنرل جاوید اقبال کو 14سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ غداری کی سزا پانے والے بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان کے حوالے سے روزنامہ پاکستان میں معلومات سامنے آئی ہیں کہ راجہ رضوان پاک فوج میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہا اوروہ 2014 میں پاک فوج سے ریٹائرہونے کے بعد اسلام آباد میں رہ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق راجہ رضوان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی سکیورٹی ادارے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے اورریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اس پر نظر رکھی گئی۔فوجی ذرائع کا اس حوالے سے کہناہے کہ 2009 سے 2012 کے دوران رضوان اہم یورپی ممالک میں ملٹری اتاشی کی ذمہ داریاں نبھاتا رہا ہے اوراسی دوران اس کا رابطہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ جرمنی اور آسٹریا میں تعیناتی کے دوران راجہ رضوان نے بھارت کو بھاری رقوم کے عوض ملکی راز بیچے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج میں موجود تحقیقاتی ادارے کو اس بات کا علم ہوگیا تھا اسی لیے راجہ رضوان کی نگرانی مزید سخت کردی گئی۔

فوجی ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے راجہ رجوان کی جانب سے دشمن کو بیچے گئے رازوں کا پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا لیکن غلطی کی سزا اسے مل گئی ہے۔روزنامہ پاکستان کے مطابق 2014میں بریگیڈیئر راجہ رضوان پاک فوج سے ریٹائر ہوگیا تھا اور اسلام آباد میں رہ رہا تھا البتہ اس دوران اس کے خلاف کی جانے والی تحقیقات خاموشی سے جاری رہیں اور 10اکتوبر 2018کو جب وہ اپنے ڈرائیور وسیم اکبر کے ساتھ اپنے دوست کو ملنے کے لئے جارہا تھا تواسلام آباد کی جی10مارکیٹ کے قریب سے اسے تحویل میں لے لیا گیا۔
کئی روز تک واپس نہ پہنچنے پر اس کے بیٹے علی رضوان نے اپنے وکیل انعام الرحیم خواجہ کی مدد سے 23اکتوبرکواسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کی اوردرکواست میں موقف اپنایا گیاکہ نا معلوم افراد اس کے والد راجہ رضوان کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔علی رضوان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 10اکتوبر کی رات کو سادہ کپڑوں میں ملبوس3 افراد نے اس کے والد کو اغواکیا ہے اور اس کے بعد سے اس کے والد کا موبائل فون بند جارہا ہے۔
اس کے بعد ایک اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی اور15نومبر 2018کو وزارت دفاع کے ایک نمائندے نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ راجہ رضوان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جارہی ہے اور اس کے ایک فوجی ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا مقدمہ کیا جائے گا۔اس کے بعد عدالت کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔
اب 30مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ رازنامہ پاکستان کے مطابق راجہ رضوان پر پہلے سے ہی نظر رکھی گئی تھی تاہم تحقیقاتی ادارے ٹھوس شواہد ملنے تک مجرم پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتے تھے اورجیسے ہی ان کے تمام شکوک یقین میں بدلتے گئے اور اکتوبر 2018میں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.