Top Rated Posts ....
Search

Shadi Ki Umar Ho Gayi Hai Aur Tum Mujhe Pasand Bhi Ho

Posted By: Akram on 31-05-2019 | 18:36:21Category: Political Videos, News


شادی کی عمر ہوگئی ہےمیری اورتم مجھے پسندبھی ہو، بتائو اب۔۔۔!
ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ فلمسٹار کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر رہی ہیں۔ کترینہ کیف کی جانب سے شئیر کی جانے والی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دونوں فلمسٹارز کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ یہ ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم ”بھارت” کا ایک سین ہے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم بھارت رواں سال عید الفطر کے موقع پر 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ان کے علاوہ نورا فاتحی، سنیل گروور، دیشا پتانی، جیکی شیروف اور تبو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ آج کل سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بولی وڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو دیا۔اس دوران ان دونوں نے ریپڈ فائیر نامی کھیل کھیلا، جس میں دونوں اداکاروں سے متعدد سوالات پوچھے گئے۔اس موقع پر شو کے میزبان نے سلمان خان کے سامنے کچھ مشہور شخصیات کے نام لیے اور سوال کیا کہ اگر یہ اداکار نہ ہوتے تو پھر ان کا پیشہ کیا ہوسکتا تھا اس پر جب کترینہ کیف کا نام آیا تو سلمان پہلے تو سوچ میں پڑ گئے، اس موقع پر شو کے میزبان نے سلمان خان کو یاد دلایا کہ کترینہ پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں، تاہم اس پر سلمان نے حیرانی کا اظہار کیا۔اس کے باوجود کترینہ کے لیے اداکاری کے بجائے

کسی دوسرے پیشے کے انتخاب میں سلمان خان نے کہا کہ ‘اگر کترینہ اداکارہ نہ ہوتی تو پھر وہ شادی کرکے بچے پیدا کرتی’۔سلمان کے اس جواب کے بعد کترینہ نے سلمان خان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو وہ میرا پیشہ پوچھ رہے ہیں جیسے کیا میں ڈاکٹر ہوتی یا انجینیئر’۔تاہم سلمان خان نے اس پر بھی کترینہ کے لیے کسی پیشے کا انتخاب نہیں کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 36 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.