Apne Husn Aur Jawaani Ki Asal Keemat
Posted By: Kabir on 31-05-2019 | 08:53:53Category: Political Videos, Newsاپنے حسن اور جوانی کی صحیح قیمت تو ان حسیناؤں نے وصول کی ، مگر کیسے ؟ ایک دنگ کر ڈالنے والی تحریر
کراچی (ویب ڈیسک) دنیا کی دس مہنگی ترین طلاقوں میں سب سے مہنگی طلاق ایمیزون کے بانی چیف بیزوس نے دی اور ان کی سابقہ اہلیہ میکینزی نے 37؍ ارب ڈالر (تقریباً 5600؍ ارب پاکستانی روپے ) وصول کئے جبکہ میکینزی نے نصف دولت عطیہ کردی ، دیگر مہنگی ترین طلاقوں میں ایلک ولڈاور جائسلن،
روپرٹ مرڈاک اور ماریہ ٹورو، برنی ایکلسٹون اور سلاویکا ، اسٹیو اور الین وائن، ہارلڈ ہیم اور سواین آرنال ، عدنان خشوگی اور سندرا ڈالی ، ڈمتری ریبولوف اور علینہ ، کریگ میککا اور ونڈی ، مل جبسن اور روبائن مور کی طلاقیں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل آن لائن خریداری کمپنی ”ایمیزون“ کے بانی اور عالمی ارب پتی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکینزی بیزوس نے شوہر سے علیحدگی کے دوران حاصل کی گئی نصف دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میکینزی نے شوہر سے طلاق کے بعد 37؍ ارب ڈالر (تقریباً 5600؍ ارب پاکستانی روپے) کی رقم حاصل کی تھی۔ جیف بیزوس اور اس کی اہلیہ میکینزی کے درمیان پانچ اپریل کو علیحدگی ہو گئی تھی۔ دنیا کی تاریخ میں یہ سب سے مہنگی طلاق سمجھی جاتی ہے۔اس سے قبل امریکا میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ، امریکی ارب پتی وارن بافٹ نے سنہ 2010ء میں ایک مہم شروع کی تھی جس میں ارب پتی لوگوں سے اپنی دولت فلاحی کاموں پر صرف کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔ طلاق سے قبل جیف بیزوس کی دولت ایک کھرب 40 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے ۔جیف بیزوس اور میکینزی 25 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے۔ فوربز جریدے کے مطابق بیزوس کی دولت ایک کھرب 50 ارب ڈالر ہے۔ذیل میں دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں کی فہرست ہے جن میں علیحدگی کے بعد سابقہ اہلیہ نے بھاری بھر رقم وصول کی۔ دنیا کی دوسری مہنگی ترین طلاق1999میں فرانسیسی نژاد امریکی بزنس مین اور آرٹ ڈیلرایلک ولڈاسٹین نے
اپنی بیوی جائسلن کو دی،ان کا بندھن اکیس سال قائم رہا۔ جائسلن نے علیحدگی کے بعد اپنے شوہر سے تین ارب اسی کروڑ ڈالر حاصل کیے۔ تیسری مہنگی ترین طلاق میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈاک اور صحافی ماریہ ٹورو کے درمیان1999کو ہوئی، وہ 31سال اکھٹے رہے،علیحدگی کے بعد ماریہ نے ایک عشاریہ سات ارب ڈالر وصول کیے۔ چوتھی مہنگی طلاق برطانیہ کے امیر شخص برنی ایکلسٹون نے2009کو کروشیا کی ماڈل سلاویکا ریڈک کو دی۔طلاق کے بعد ایک عشاریہ دو ارب ڈالر ان کی سابقہ اہلیہ کو ملے۔پانچویں مہنگی ترین طلاق لاس ویگاس کے کسینو کے مالک اسٹیو اور الین وائن کے درمیان ہوئی۔ انہوں نے دو دفعہ آپس میں شادی کی۔پہلی بار وہ 1963 سے 1986کے درمیان رشتہ ازدواج میں رہے اس کے بعد1991سے2010کے درمیان شادی کے بندھن میں رہے۔2010میں ان کی اہلیہ نے ایک ارب ڈالر وصول کیے۔2012میں چھٹی مہنگی ترین طلاق975ملین ڈالر میں تیل کے کاروبار سے وابستہ ہارلڈ ہیم اور ان کی بیوی سو این آرنال کے درمیان ہوئی۔1974میں دنیا کی ساتویں مہنگی ترین طلاق سعودی عرب کے اسلحہ ڈیلر عدنان خشوگی اور ان کی برطانوی اہلیہ سندرا ڈالی کے درمیان874ملین ڈ الر میں ہوئی۔ 2014میں آٹھویں مہنگی ترین طلاق ڈمتری ریبولوف لو اور علینہ ریبولوف لو کے درمیان604ملین ڈالر میں ہوئی۔1997میں نویں مہنگی ترین طلاق سیل فون صنعت کے بانی کریگ میککا اور نیوز پیپر پبلشر ونڈی میککا کے درمیان 460ملین ڈالر میں ہوئی۔ دنیا کی دسویں مہنگی ترین طلاق ہالی وڈ اداکار مل جبسن اور روبائن مور کے درمیان ہوئی۔ 2006میں طلاق کے بعد اہلیہ کو 425ملین ڈالر وصول ہوئے۔(ش س م)