Shah Mehmood Qureshi Ne Naa Mumkin Ko Mumkin
Posted By: Abid on 31-05-2019 | 08:49:10Category: Political Videos, Newsشاہ محمود قریشی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔۔۔ پاکستان کو ’ او آئی سی ‘ میں شاندار عہدہ مل گیا، پوری دنیا حیران
جدہ(نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جدہ میں اوآئی سی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس چودھویں سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں مکہ مکرمہ میں ہونے
والے سربراہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش ہونے والی دستاویزات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب شرکاء کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ناجائز قبضے، تشدد کی لہر، تذلیل، خواتین کی بے حرمتی اور جبرواستبدادکے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل نفی کی جارہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں انکوائری کمشن کی تشکیل کے لئے اوآئی سی کے رکن ممالک کی حمایت پر زوردیا جو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور قابض افواج کی نہتے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف چیرہ دستیوں کی تحقیقات کرے۔ وزیر خارجہ نے فلسطین کی صورتحال کا بھی تفصیلی حوالہ دیتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے سنگین مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ایسے اقدامات اٹھانے پر زور دیا جس سے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی سلامتی اورحفاظت کو یقینی بنایاجاسکے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ایسی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے جو عالمی طے کردہ حدود کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدات کے مطابق ہواور جس کادارارلحکومت القدس الشریف ہو۔اجلاس میں پاکستان کو ایشیاء سے اوآئی سی بیورو کا نائب چئیرمین منتخب کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان چودھویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو اکتیس مئی کو مکہ المکرمہ میں ہوگا۔