Tum Riyaasat Ke Sarbaraah Thay Toh Toh Tum Kahan Thay? - Maryam Nawaz
Posted By: Abid on 28-05-2019 | 18:01:54Category: Political Videos, Newsفاٹا واقعے پروزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو متنازع بنا دیا، مریم نواز
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فاٹا واقعے پروزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو متنازع بنا دیا، واقعے میں کچھ لوگ جاں بحق بھی ہوئے،لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آئی، تم ریاست کے سربراہ تھے تو تم کہاں تھے؟ کیوں ہماری فورسز کو کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا؟تمہیں قوم کو جواب دینا ہوگا۔انہوں نے یوم
تکبیر28مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلا سلام میری طرف سے ہے اور دوسرا سلام کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھے قائد نوازشریف کا سلام ہو۔ میں کارکنان کی محبت کو سلام پیش کرتی ہوں۔جرات مند ، بہادرفیصلہ کرنے والا قوموں کی تقدیر سنوار دیتا ہے۔ وہ جرات مند لیڈر نوازشریف تھا جس نے 28مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک اور قوم کا محسن ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والا کہاں بیٹھا ہے؟ وہ آج کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ جس نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، ہم ذوالفقار بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، لیکن جس نے 6ایٹمی دھماکے کیے وہ بیمار ہے ، لیکن ملک قوم کی خاطر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو دھماکے نہ کرنے پر 5ارب ڈالر کی آفر کی، کلنٹن نے 5بار فون کیا کہ دھماکے نہ کرو، لیکن نوازشریف نے محب وطن ہونے کی ذمہ دار ی نبھائی اور اس آفر کو ٹھکرا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دھماکے کیے تو بھارت نے فوجیں بارڈر پر کھڑی کردی۔لیکن نوازشریف نے تو نہیں کہا کہ بھارتی وزیراعظم میرا فون نہیں سنتا۔
انہوں نے کہا کہ تم کٹھ پتلی ہو، تم مہرہ ہو، تم ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہو، اسی لیے تمہیں دنیا کا کوئی ملک عزت دینے کو تیار نہیں ہے، کوئی تمہیں وزیراعظم نہیں مانتا،انہوں نے کہا کہ یہ وہی مودی ہے نا؟ جو عمران خان کا فون نہیں سن رہا تھا، یہ وہی ہے نا جو چل کر نوازشریف کے پاس پاکستان آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمسایہ ممالک کے دوستی ہو۔ ہم تمہیں مودی کا یار نہیں کہیں گے، ہم پاکستان اور دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں اس لیے ہم تمہیں مودی کا یار نہیں کہیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نہتی لڑکی سے بہت ڈرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہم ایٹمی دن منا رہے ہیں، لیکن ہم ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ دنیا جعلی وزیراعظم کو اس لیے نہیں بلاتے کہ یہ کہیں پیسے نہ مانگ لے۔ دوسری طرف ایٹمی دھماکے کیے تو نوازشریف نے تو دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا، معیشت کو گرنے نہیں دیا۔ لیکن تم بھکاری ہو جس نے 6ارب ڈالر کی خاطر ملک کو گروی رکھ دیا۔ جب کرکٹ کھیلتے حکومت میں آجاتے ہیں، ایسے نالائقوں کے ہاتھوں میں حکو مت دوگے تو یہی حال ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ بقول تمہارے جب پورے ملک کو لٹا جارہا تھا، سی پیک آرہا تھا، سڑکوں کا
جال بچھ رہا تھا، اسٹاک مارکیٹ اوپر تھی، بجلی کی قیمت کم تھی، مہنگائی کم تھی، لیکن تم کہتے تھے کہ تمہاری شکل دیکھ کرلوگ ٹیکس دیا کریں گے لیکن آج ٹیکس وصولیوں کا برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت، آلو پیاز، ٹماٹر کی قیمت کہاں پہنچ گئیں؟ چینی کی قیمت کہاں پہنچ گئیں؟ آج لوگ ایک کلو چینی کیلئے لائینوں میں لگی ہوئی تھی، لیکن یہ رمضان بازار شہبازشریف کے دور میں اے سی لگے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ نالائق اعظم خوف میں مبتلا ہے، گناہ کی سزا دل سے سکون نکل گیا ہے۔ پھر کہتا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا، بھئی تم سے کون این آر او مانگ رہا ہے؟ جو ہر بات پر کسی کا محتاج ہو، جو کسی کی آنکھوں کے اشارے کو دیکھتا ہو، وہ کسی کو این آر او کیا دے گا؟ مریم نواز نے کہا کہ فاٹا میں پرسوں جو واقعہ پیش آیا، اس میں کچھ لوگ جاں بحق ہوگئے، لیکن اس ملک میں حکومت کہیں نظر آئی؟ جعلی اعظم کا کوئی بیان آیا؟ فاٹا خیبرپختونخواہ کا حصہ ہے۔ آپ کو کے پی حکومت نظر آئی؟ بڑی عجیب بات ہے؟ وہ کوئی عسکری فیصلہ نہیں تھا، وہ سیاسی فیصلہ تھا۔اگر کہتے ہو ریاست پر حملہ ہوا ہے، تو ریاست کا سربراہ کون ہوتا ہے؟ اگر ریاست کے
سربراہ تم تھے تو تم کہاں تھے؟ کیوں ہماری سکیورٹی فورسز کو تم نے جواب دینے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا؟ تم نے ان کو کیوں متنازع بنایا؟ پیچھے چھپ کر ان کو کیوں کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا؟ تمہیں قوم کو جواب دینا ہوگا۔یہ الزام پارلیمنٹ کے ارکان پر لگا لیکن لیڈر آف دی ہاؤس کہاں چھپ کربیٹھا ہوا ہے؟ یاد ہے جب نوازشریف نے ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا تو نوازشریف سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑا تھا۔ لیکن تم کہاں ہو؟ تم سو رہے ہو؟ اٹھو،چاہے جعلی ہی سہی،آخر تم اس ملک کے نالائق اعظم توہو ۔