Top Rated Posts ....
Search

Aane Waale Budget Mein Doctors Keliye Khushkhabri

Posted By: Akbar on 28-05-2019 | 17:52:34Category: Political Videos, News


پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ،
لاہور(نیوزڈیسک ) پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ پنجاب نے بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 16ارب روپے کا پیکج شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 15ہزار سے50ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گا۔وزارتِ خزانہ پنجاب نے سمری منظوری کے لیے ایوانِ وزیرِاعلیٰ کو بھیج دی ہے۔
سمری کے مطابق تنکواہوں میں اضافے کے بعد پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو 1لاکھ10ہزار روپے تنخواہ ملے گی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کو 1لاکھ40ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔سمری کے مطابق پروفیسر کو 1لاکھ70ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی۔اس حوالے سے میڈیکل آفیسر کی تنخواہ سوا لاکھ سے بڑھا کر 1لاکھ30ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ سمری منظوری کے لیے ایوانِ وزیرِاعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجابکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ اس سفارش کے بعد محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اجازت طلب کر لی ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں تنخواہ اور پنشن پر 530 ارب خرچ ہوں گے۔
تنخواہ کی مد میں 320 اور پنشن پر 210 ارب کی ادائیگی ہو گی۔ صوبے کے مالی حالات میں 10 فیصد اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ تنخواہ اور پنشن پر حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ میں خوشخبری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تنخواہوں میں اضافے کے امکان کی خبر نے سرکاری ملازمین کو بھی خوش کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے ڈالر کی قیمت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے حکومت کو چاہئیے کہ تنخواہوں میں اضافے کو جلد از جلد ممکن بنائے تاکہ عام آدمی مہنگائی کا مقابلہ کرسکے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہو کر رہ گئی ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اور پیسے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی جس نے عوام میں مزید تشویش کی لہر دوڑا دی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.