Top Rated Posts ....
Search

Yeh Cricketer Mera Bad Tareen Roommate Hai

Posted By: Ahmed on 28-05-2019 | 10:54:54Category: Political Videos, News


یہ کھلاڑی میرا بدترین روم میٹ ہے کیونکہ۔۔۔۔ بھارتی کرکٹر روہت شرما نے اپنی ہی ساتھی کے بارے تشویشناک انکشاف کر ڈالا
لندن (ویب ڈیسک) بھارتی نائب کپتان روہت شرما نے ’گندے‘ شیکھر دھون کو بدترین روم میٹ قرار دے دیا۔ ایک ریپڈ فائرسیشن میں روہت شرما نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے، دھون نے کہا کہ ہردیک پانڈیا بدترین ڈانسر اور اپنے ہی بارے میں گوگل کرتے رہتے ہیں۔



انھوں نے شیکھر دھون کو بے ترتیبی کی وجہ سے اپنا بدترین روم میٹ قرار دیا جبکہ سب سے زیادہ جم میں وقت گزارنے والے پلیئر کے بارے میں سوال پر کپتان ویرات کوہلی کا نام لیا۔دوسری جانب بھارت نے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روپت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو تمیم اقبال سے محروم اوپننگ جوڑی 15 رنز پر ہی ٹوٹ گئی جب لٹن داس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد دوسرے اوپنر ناظم الحسین شانتو بھی 7 رنز بنا کر 16 کے مجموعی اسکور پر بمراہ کی وکٹ بن گئے۔ بنگلہ دیش کے تجربہ آل راؤںڈر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی جوڑی بھی دیر پا ثابت نہ ہوسکی تاہم اسکور کو 42 رنز تک پہنچایا اور شکیب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد متھن بھی صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکے جبکہ 65 کے اسکور پر 21 رنز بنانے والے مشفق الرحیم بھی ہمت بھی جواب دے گئی۔ محمود اللہ نے ذمہ داری نبھانے کی مقدور کوشش کی اور اسکور کو 101 رنز تک پہنچا کر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے 25 رنز بنائے تھے اسی کے ساتھ ان کے ساتھی بلےباز مصدق حسین بھی 101 رنز پر پر آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی ٹیم شدید مشکلات میں گھر چکی تھی۔ مہدی حسن میراز نے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں ٹیم کو کچھ سنبھالا اور اسکور کو 167 رنز تک پہنچا دیا۔ مشرفی مرتضیٰ 26 اور مہدی حسن میراز 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز مستفیض الرحمٰن تھے جنہوں نے 3 رنز کا اضافہ کیا۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Sheikh Hasina wajid Arrested?

Sheikh Hasina wajid Arrested?

Views 25 | 06-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.