Top Rated Posts ....
Search

Awaam Ki Moujein Lag Gayein - Read Now

Posted By: Abid on 28-05-2019 | 10:52:20Category: Political Videos, News


عوام کی تو مو جیں لگ گئیں اس مر تبہ عید الفطر پرکتنی چھٹیا ں ہو نگی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ماہرینِ فلکیات کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے بعد عید 5جون بروز بدھ منائی جائے گی اورچونکہ حکومت کی جانب سے عید پر 3چھٹیاں اس لیے عید کے تین دن بدھ، جمعرات اور جمعہ کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے شامل ہونے سے رواں سال عید الفطر پر 5چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ

ماہرین کے مطابق رواں سال شوال کا چاند 3جون کو پیدا ہو جائے گا لیکن اس کی عمر بہت کم ہو گی اس لیے اسے پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا اور وہ غروبِ آفتاب کے 1منٹ بعد ہی غروب ہو جائے گا اس طرح شوال کا چاند 4جون کو نظر آئے گا اور امکان ہے کہ اس چاند کو پاکستان میں ایک گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا جس کے بعد 5جون کو عید ہو گی۔5جون کو عید ہونے کی صورت میں 5جون سے9جون تک چھٹیاں منائی جا سکیں گی کیونکہ 8جون کو ہفتہ اور 9جون کو اتوار کا روز ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان 5دنوں کے لیے حکومت چھٹیوں کا اعلان کر دے گی۔ دوسری جانب حکومت نے رویتِ ہلال کمیٹی کی جگہ چاند دیکھنے کے لیے سائنسی کیلنڈر متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ماہرین اور سائنسدانوں نے اس حوالے سے کیلنڈر تیار کر لیا اور اس کی ایپ بھی تیار کر لی گئی ہے جسے منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادی گئی ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل سے درخواست کی گئی ہے کہ مفتی منیب الرحمان، شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علماء اکرام کو بھی بلایا جائے اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.