Top Rated Posts ....
Search

Chairman Nab (R) Javed Iqbal Ke Ghar Hui Chori

Posted By: Abid on 28-05-2019 | 08:37:30Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے گھرسے ایسی چیز چوری ہو گئی کہ پورے شہر میں پولیس اور خفیہ اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے گھر واقع منسٹر کالونی سے حساس فائلوں کی چوری کے بعد حکومت نے منسٹر کالونی کے اندر 250 سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق منسٹر کالونی کو محفوظ بنانے کیلئے 200 جدید سرچ لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔



اس سے پہلے اس اہم ترین جگہ سے قیمتی کیبل بھی چور اڑا لے گئے تھے لیکن چیئرمین نیب کے گھر سے حساس دستاویزات کی چوری نے سیکیورٹی اداروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی اس لئے اقدامات فوری طور پر کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ کروڑ روپے اس منصوبے پر خرچ ہوں گے۔ چوری ہونے والی حساس فائلوں میں کیا تھا تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین نیب کی آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں بھونچال آ گیا۔ حکومت سے لے کر اپوزیشن اور عوامی حلقوں میں بھی تشویش دکھائی دے رہی ہے۔ خبر بریک کرنے والے چینل کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور نیب ترجمان نے بھی آدیو ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے پروپیگنڈا قرار دیا۔چیئرمین نیب کے خلاف محاذ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب سینئر صحافی جاوید چودھری نے ان کے ساتھ گفتگو پر مبنی کالم اخبار کی زینت بنایا۔اس پر شور اٹھا ہی تھا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو میڈیا کی زینت بن گئی۔اب یہ ویڈیو وزیراعظم عمران خان کے مشیر طاہر اے ملک نے اپنے نجی ٹی وی چینل کے ذریعے بریک کی تھی۔ا س غلطی کی پاداش میں انہیں بھی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے۔آج اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی چیئرمین نیب کا ایشو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ نجی ملاقات میں کی جانے ولی گفتگو آف دی ریکارڈ ہوتی ہے اسے کوئی بھی صحافی اپنے کالم یا رپورٹ کا حصہ نہیں بنا سکتا۔ ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.