Top Rated Posts ....
Search

Hakoomat Ka Sarkari Mulaazmeen

Posted By: Joshi on 27-05-2019 | 18:09:44Category: Political Videos, News


پینشنز کا بڑھتا ہوا بوجھ ،حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور شروع کر دیا
پشاور: حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے لیے نئی پالیسی کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے پر 2صوبائی حکومتوں نے باہمی مشاورت کے بعد رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور 2 مزید صوبائی حکومتوں اور وزارت ِخزانہ کی منظوری کے بعد ممکنہ طور پر آئندہ نئے مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں اس نئی پالیسی کو منظور کیا لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کو مالی سال 19-2018دوران 10 مہینوں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی پر 56 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران اس ضمن میں یہ اخراجات 70 ارب روپے سے زیادہ ہو جائینگے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک یہ خرچہ 64 ارب روپے تک پہنچ جانے کا اندازہ ہے۔

اگر نئے مالی سال 20-2019 میں ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں 3 سال کا اضافہ کر کے اسے 63سال نہ کیا گیا تواس مد میں ہونے والے اخراجات 70 ارب روپے سے زیادہ ہو جائیں گے جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کیلئے وسائل کی فراہمی پر اثر پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق 4وں صوبائی حکومتوں، انکی وزارتِ خزانہ اور وفاقی وزارت خزانہ نے اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی پر رضا مندی کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60سال ہے اور اس پر بھی کئی بار بحث ہو چکی ہے کہ اسے کم کیا جائے لیکن اب پینشنز کا بڑھتا ہوئے بوجھ کی وجہ سے حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.