Top Rated Posts ....
Search

PTI Hakoomat (Gov) Ko Bada Dhachka (Shock)

Posted By: Akbar on 27-05-2019 | 05:48:15Category: Political Videos, News


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بڑا دھچکا
کراچی :: صوبہ سندھ میں ایک نیا صوبہ بنانے کی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مخالفت پر ایم کیو ایم نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کی تو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی اوراب بلوچستان نیشنل پارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حکومتی اتحاد سے نکلنے پرغور شروع کردیا ہے لیکن کچھ اطلاعات کے مطابق حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دینے کا ایم کیوایم کا فیصلہ وفاقی وزیرقانون وانصاف فروغ نسیم کی تجویز پر ٹال دیا گیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی وزیراعظم کو کراچی سے متعلق اعلانات پرعملدرآمد کے لیے ٹائم فریم دینے اورتحریری طورپر تحفظات پیش کرنے فیصلہ کیا۔

معتمد ترین ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی اورناراضگی کا سبب وزیراعظم کا دورہ کراچی میں سندھ میں نیا صوبہ نہ بنائے جانے سے متعلق دیا جانا والا حالیہ بیان ہے ۔

اس بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کی برملا مخالفت کی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف بیان پرایم کیو ایم پاکستان نے اگلے روزفوری ردعمل کے اظہارکے طورپر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی پرمبنی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا تاہم وفاقی وزیرقانون وانصاف بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کی بروقت مداخلت پرحکومت سے علیحدگی کی دھمکی کا معاملہ ٹل گیا۔
لیکن ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے وزیراعظم کے بیان کولے کرپہلے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات پیش کرنے اورایم کیوایم سے طے پانے والے معاہدے پرعملدرآمد کے لیے ٹائم فریم دینے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے وزیراعظم کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف بیان پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعظم کے بیان پرپوری ایم کیو ایم کو دکھ ہوا ، ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب حکومت سیاسی اورمعاشی محاذ پرمشکلات کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے حساس معاملات پربات کرنا اور انہیں چھیڑنا غیر مناسب ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کراچی کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی پیکیجزپرعملدرآمد سمیت دیگرمطالبات اوروزیراعظم کے بیان پراپنے تحفظات سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کوآگاہ کردیا گیا ہے ،جس میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے معاہدے پرعمل کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کااحساس محرومی دورکرنے کے لیے عملی قدم نہ اُٹھایا توایم کیوایم حکومتی اتحاد سے نکلنے پرغورکرے گی اوراپنے لائحہ عمل میں آزاد ہوگی۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے بھی کہا کہ وزیر اعظم کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف بیان پر دکھ ہوا، ایسا ہوا تو حکومتی اتحاد سے نکلنے پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری صوبے کے حوالے سے بل لا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے مخالفت کی تو ہم اپنا لائحہ عمل بنائیں گے۔عامر خان نے غربت، بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر اتحادیوں کو نہیں چھیڑنا چاہئیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.