Motor Bike Chalaane Waalon Keliye
Posted By: Akram on 26-05-2019 | 18:10:50Category: Political Videos, Newsموٹر سائیکل والوں کےلئے مہنگےپٹرول کی پریشانی ہمیشہ کےلئے ختم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کی بدولت اوزیرعظم عمران خان نے موٹر سائیکل رکھنے والے غیراور متوسط طبقے کے افراد کو ریلیف دینے کےلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کیلئے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کی منظوری دیے جانے پر غور، موٹر
سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروایا جائے گا جس کی قیمت رون 92 پیٹرول کے مقابلے میں کئی روپے کم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےملک بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم معیاری پیٹرول متعارف کروانے سے متعلق تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے موٹرسائیکل مالکان کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے