Top Rated Posts ....
Search

Qamri Calendar Eid Se Qabal Naa Mumkin

Posted By: Ahmed on 24-05-2019 | 07:17:26Category: Political Videos, News


اسلامی نظریاتی کونسل نے قمری کیلنڈر پر غور شروع کر دیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ قمری کیلنڈرز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ عید سے قبل قمری کیلنڈرز سے متعلق فیصلہ ناممکن ہے۔ سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ 15 روز میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ابتدائی جواب دیں

گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو علمائے کرام کی گول میز کانفرنس بھی بلائیں گے۔ یاد رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیارکیا۔ قمری کیلنڈر 2019ء تا 2024ء کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ رواں برس عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ رواں برس عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔2020ء میں عید الفطر 24 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں عید الضحٰی 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔2021ء میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں عید الفطر 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔2022ء میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں یکم

رمضان المبارک 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کیا ہے۔ سائنسی کیلنڈر سے کسی بھی سال کے پہلے روزے اور عید کی تاریخ کا 5 سال پہلے ہی علم ہو جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے غور شروع کر دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.