Top Rated Posts ....
Search

Shah Mehmood Qureshi Ki Koshashein Rang Le Aayein

Posted By: Abid on 23-05-2019 | 07:43:00Category: Political Videos, News


شاہ محمود کی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔۔ کل کس ملک کی اہم ترین شخصیت پاکستان پہنچ رہی ہیں؟ تازہ ترین اطلاعات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف کی دو روزہ دورے پرکل پاکستان آمد متوقع ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی ہو سکتا ہے ، شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران

علاقائی استحکام ، بارڈر سیکیورٹی اور دو طرفہ تجارت سے متعلق بات چیت کریں گے ۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے کرغستان میں ہیں جہاں انہوں نے میٹنگ سے خطاب بھی کیا ۔دوسری جانب چین کے دارلحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو چکاہے تاہم اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کی بگل میں بیٹھے ہیں تاہم جس وقت کرغستان کے استقبال کیلئے کھڑے ہوئے تو سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی ایک ساتھ ہی کھڑے تھے تاہم ذرائع کا کہناہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان کسی قسم کی کوئی رسمی ملاقات کا امکان نہیں ہے ۔اس کے علاو ہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے اجلاس کے دوران ملاقات بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست ہے ، پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، قومی سلامتی اور علاقائی امن میں چین کا کردار اہم ہے ۔اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کادو روزہ اجلاس آج (منگل) بشکیک میں شروع ہورہاہے۔اجلاس میںوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔اجلاس میں اہم دستاویزات کی منظوری دی جائے گی جن کی آئندہ ماہ بشکیک میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔وزرائے خارجہ کے ا فتتاحی اجلاس سے وزیرخارجہ خطاب کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزراء اورتنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ کی اجلاس میں شرکت سے اس بات کااظہار ہوتاہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کوانتہائی اہمیت دیتاہے اورخطے میں اپنے روابط مضبوط بنارہاہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.