Rozaana 2 Khajoorein (Daily Two Dates) Khaane Se Kya Hota Hai?
Posted By: Joshi on 23-05-2019 | 00:25:09Category: Political Videos, News2 کھجوریں روزانہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ایک معلوماتی رپورٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) کھجور کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور یہ توانائی سے بھرپور پھل ہے۔ اب ماہرین نے ایک ہفتے تک روزانہ 2کھجوریں کھانے کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ ویب سائٹ hhdresearch.orgکے مطابق ماہرین کا کہنا ہے
کہ ”دو کھجوروں (3.5اونس) میں اس قدر پوٹاشیم ہوتا ہے کہ آپ کے جسم کی روزانہ کی ضرورت کا 20فیصد پورا کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ان میں 7گرام فائبر، 2گرام پروٹین اور کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔مزید اس میں خاصی مقدار میں تانبا، مینگنیز، وٹامن بی 6، میگنیشم اور آئرن بھی پائے جاتے ہیں۔ صرف دو کھجوریں روزانہ ایک ہفتہ کھانے سے انسان کا نظام انہضام بہت مضبوط ہو جاتا ہے اور جسم میں توانائی مستحکم ہو جاتی ہے۔ اس سے انسان کے کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور عمر کے ساتھ ذہنی کارکردگی میں آنے والی کمی کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان کی یادداشت اور دیگر دماغی افعال بہتر ہو جاتے ہیں۔اس سے انسان کا مصنوعی شوگر پر انحصار کم ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھی صحت مندی کا حصول ہوتا ہے۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کے ایسے فوائد گنوائے ہیں کہ جان کر آپ اسے اپنی روزانہ کی خوراک کا لازمی حصہ بنا لیں گے۔ یہ فوائد درج ذیل ہیں۔کھجور میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے اور کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا۔ کھجور پروٹین سے بھر پور ہوتی ہے۔ اس میں کئی طرح کے پروٹینز ہوتے ہیں جو باقی صحت کے ساتھ ساتھ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔کھجوریں جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں۔ لہٰذا کچھ کھجوریں دفتر یا کام کی جگہ پر بھی رکھنی چاہئیں اور جب بھوک محسوس ہو تو کھجوریں ہی کھانی چاہئیں۔صرف دو کھجوریں آپ کو 40گرام کاربوہائیڈریٹس
فوری طور پر فراہم کرتی ہیں۔کھجور پوٹاشیئم سے بھی بھرپور ہوتی ہے اور اس میں سوڈیم بہت کم پایا جاتا ہے اور یہ آمیزہ عصبی نظام کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہے۔کھجور میں پایا جانے والا پوٹاشیئم سٹروک سے بھی بچاتا ہے۔ کھجور میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جسمانی کمزوری کو رفع کرتا ہے اور ہیموگلوبن کی مقدار کو مستحکم رکھتا ہے۔کھجور قبض سے بھی نجات دلاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے روزانہ پانی میں بھگوئی ہوئی کھجوریں کھانی چاہئیں۔ یہ آپ کے بول و براز کے نظام کو درست کر دیں گی۔ کھجور وزن بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں چنانچہ جو لوگ کمزوری کے باعث انتہائی دبلے پتلے ہو چکے ہیں انہیں کھجوریں لازمی استعمال کرنی چاہئیں۔ کھجور مردوخواتین کی جنسی کمزوری کے لیے بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ جنسی کمزوری کے مریضوں کو چاہئیے کہ روزانہ رات کو کھجوریں بکری کے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح یہ کھا لیا کریں۔ کھجور ایبڈومینل کینسر سے بھی بچاتی ہے۔ اس سے معدے میں تیزاب پیدا ہوتا ہے جو معدے کو کینسر سے بچاتا اور سرد رکھتا ہے۔ان میں فائبر بھی ہوتا ہے جو معدے کے لیے مفید ہوتا ہے اور بلڈپریشر کو بھی اعتدال پر رکھتا ہے۔ کھجور میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو کیلشیئم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کی ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔وٹامنز، پروٹینز، کیلیشیم، فاسفورس، آئرن اور دیگر تمام غذائی اجزائ ہونے کے باعث کھجور جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے،