Top Rated Posts ....
Search

Maujooda Mulki Halaat Mein Dollar Ki Zakheera Andozi

Posted By: Saleem on 22-05-2019 | 12:16:56Category: Political Videos, News


صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت مرکزی علماء کونسل کا اجلاس
لاہور۔(نیوزڈیسک) ملک کو معاشی واقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا ایسے حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔ مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ

لیتے ہیں اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں وہ ریاست پاکستان کے ساتھ بے وفائی کاارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طورپر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں جید علماء کرام اور مفتیان عظام نے متفقہ طور پر جاری کئے گئے فتویٰ میں کہی۔ اجلاس میں رئیس دارالافتاء مفتی حفظ الرحمن بنوری کی سربراہی میں علماء کرام اور مفتیان عظام نے جسٹس ریٹائرڈ مفتی تقی عثمانی کی جانب سے جاری ہونے والے فتویٰ پر غوروخوض کے بعد اس کی توثیق کرتے ہوئے مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ ڈالر کو ذخیرہ کرکے منافع خوری کرنا حرام ہے‘ مسلمان بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری حلال تجارت کو فروغ دیں اور حرام منافع حاصل کرنے کیلئے غیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں بلکہ اسلامی جمہوریہ کو معاشی واقتصادی طورپر مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.