Top Rated Posts ....
Search

Umeedein Phir Se Zinda Hone Lagin

Posted By: Akram on 22-05-2019 | 09:44:30Category: Political Videos, News


امیدیں پھرسے زندہ ۔۔ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنیوالی اطالوی کمپنی نے بڑااعلان کردیا
کراچی(ویب ڈیسک)کیکڑا ون میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی اطالوی کمپنی ای این آئی کے سی ای او آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔ کمپنی کے سی ای او وزارت پیٹرولیم کے حکام کو سمندر میں گیس کی تلاش کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔اطالوی کمپنی ای این آئی کے

سی ای او وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔ ای این آئی نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے 18 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری رکھے گی۔ رواں سال سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مزید چار لائسنس جاری کئے جاینگے، واضح رہے کہ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر نہیں مل سکے ہیں اور کیکڑا ون سائٹ پر ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ کیکڑا ون کے مقام پر 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تاہم گیس یا تیل کے ذخائر نہیں مل سکے اور آنے والے چند دنوں میں اس کنویں کو بند کر دیا جائے گا۔ حتیٰ کہ جس دن ڈرلنگ بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا اسی دن پشاور میں شوکت خانم کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے کہ اس گیس کے کنویں سے اتنا بڑا گیس کا ذخیرہ ملے کہ پاکستان کو اگلے 50 سال تک کسی سے منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘مبصرین اور تجزیہ کاروں کے خیال میں اس منصوبے کے بارے میں ہی بنیادی طور پر حکومتی جماعت نے مبالغہ آرائی سے کام لیا اور بڑے بڑے دعوے کیے جس کی وجہ سے عام پاکستانیوں نے اس منصوبے سے غیر معمولی امیدیں وابستہ کر لی تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Sheikh Hasina wajid Arrested?

Sheikh Hasina wajid Arrested?

Views 26 | 06-01-2025
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 3 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.